سبرامنیا:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)کُکَّے شری سبرامنیا میں پیر کی رات لکشھ دیپوتسوا رتھ تسوا کے بعد بھگتوں نے بھگوان کو پیش کئے جانےو الے خصوصی پوجا میں سے ایک بیدی مڈے شنان (راستے پر لڑھکتےہوئے بھگتی پیش کرنا ) کی شروعات کی۔
کمار دھار شنان گھاٹ سے راج روڈ، رتھ روڈ سے ہوتے ہوئے مندر تک قریب 2کلومیٹر تک اس کٹھن لڑھکنے والی خدمات ششٹی کے مہار تھ تسوا تک جاری رہیں گی۔ میلے کے خصوصی دن چوتھی ، پنچمی کو زیادہ تعداد میں لوگ بیدی شنان کو انجام دیتےہیں۔
اپیل : مندر انتظامیہ نے بھگتوں سے اپیل کی ہے کہ اس مرتبہ کانکریٹ روڈ ہونےکی وجہ سے بھگت شام 5بجے سے صبح 6تک ہی اپنے طورپر مڈے شنان کریں۔
متعلقہ شنان کے لئے کوئی رسید وغیرہ نہیں ہے مگر مندر انتظامیہ کی طرف سے بھگتوں کے لئے خصوصی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ کمار دھارگھاٹ سے مندر تک فورلین کانکریٹ سڑک تعمیر کی گئی ہے، جس میں سے ایک حصہ مڈے شنان کے لئے مختص کیاگیاہے، متعلقہ روڈپر سواریوں کے لئے موقع نہیں ہوگا، سڑک کی صاف صفائی کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔